اچانک 500 روپے اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں کو آج آدھی رات سے
کالعدم قراردیے جانے سے عام لوگوں میں افرا تفری مچ گئی. لوگ رات 12 بجے تک
پرانے نوٹوں کو جمع کرانے یا کسی طرح ٹھکانے لگانے کے صورتیں ڈھونڈتے رہے.
میٹرو مسافروں نے میٹرو
اسٹیشنوں پر بھی کارڈ ریچارج کراکے بڑے نوٹ بھنانے
کی کوشش کی۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں 500 اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں سے ریچارج کرائے.
لیکن، کچھ دیر بعد ان کاؤنٹر پر بھی 50 اور 100 روپے کے نوٹ ختم ہو گئے ۔ یہی حال مدرڈیری کے اسٹالوں پر بھی نظر آیا۔